حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی امام جمعہ نجف اشرف نے حسینیہ اعظم فاطمیہ نجف اشرف میں خطبۂ جمعہ کے دوران امریکی کانگریس کے ایک امیدوار کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے مغرب کی تہذیبی اور ثقافتی شکست اور اسلام سے درست انداز میں مقابلہ کرنے میں ناکامی کی دلیل قرار دیا۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں سال کے اختتام کی تقریبات میں اسلامی ضوابط کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: علما کے فتاویٰ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ تقریبات جو اسلام کے سوا کسی اور چیز کی ترویج کریں، حرام ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم ان تہواروں پر مسیحیوں کو مبارک باد بھی دیتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قپانچی نے امریکی امیدوار کے اقدام کی صریح مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو نسلی اختلافات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ایک خبیث کوشش اور دینی نفرت کی ترویج کی واضح مثال قرار دیا جو کسی صورت آزادیٔ اظہار کے دائرے میں نہیں آتی۔
انہوں نے اس اقدام کو امریکہ کے متنوع معاشرے کی بھی توہین اور عیسائیت اور یہودیت سمیت آسمانی ادیان کے پیروکاروں کے مقدسات کی خلاف ورزی قرار دیا اور انتقامی کارروائیوں کو بھڑکانے کے ممکنہ نتائج سے بھی خبردار کیا۔









آپ کا تبصرہ